اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے فرائض پرعمل کرے: حماس

0 111

فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بعد رفح کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر تحریک حماس نے ایک بیان میں اس عالمی ادارے سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے لئے اپنے فرائص پر عمل کرے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اب رہائشی مکانات اور پناہ گزیں کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو اسرائیل کی جارحیت بند کرانے کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرانا ہو گا اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا۔

اس بیان میں غزہ اور رفح میں رہائشی مکانات اور اسپتالوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر بڑھتے انسانی المیے پر سخت خبردار بھی کیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ رفح پر صیہونی جارحیت پر بند دروازوں کے پیچھے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.