غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید

0 114

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب خوراک پر اسرائیلی پابندی کے باعث بھوک کی شدت سے دیرالبلح میں 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا اور یوں غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد37 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.