غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، شہدا کی تعداد 36500 سے تجاوز کرگئی

0 79

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی فوج نے آج منگل کو فلسطینی شہریوں اور شہردیرالبلح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مرکز کے سامنے کھڑی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کےمطابق اس حملے میں کم ازکم سات فلسینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں کہ جن میں سے ایک تعداد کو شہدائے الاقصی اسپتال منتقل کیا گيا ہے۔

دوسری طرف فلسطین کی وزارت صحت نے آج منگل کو اعلان کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مرحلوں میں وحشیانہ حملے کئے ہیں جس میں اکہتر فلسطینی شہید اور ایک سو بیاسی زخمی ہوگئے۔

غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو پچاس اور زخمیوں کی تعداد بیاسی ہزار نو سو ساٹھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.