غزہ کی ایک ماں کی چیخ جو کسی بھی زندہ دل انسان کی آنکھوں میں آنسو لا دے گی

0 74

غزہ میں ہر دن دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں ظلم کی ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ معصوم فلسطینی بچوں کو بڑی ہی بے رحمی کے ساتھ غاصب صیہونی فوج موت کی نیند سلا رہی ہے۔

غزہ سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے ہر اس انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہ جس کے سینے میں دل ہے۔ ایک ماں اور باپ اپنی معصوم بچی کی لاش کو اپنی آغوش میں لے کر اس طرح چیخ مار مار کر فریاد کر رہے ہیں کہ وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

معصوم شہید بچی کا باپ بیٹی کی میت کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر فریاد کرتا ہے کہ "یہ میری روح ہے، یہ میری روح ہے”۔

دہشتگرد اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ پر اندھا دھند فضائی حملے کرتے ہوئے اس فلسطینی ماں کو اس کی چھوٹی بچی سے محروم کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.