حزب اللہ کا صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے

0 114

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں برکہ ریشا صیہونی فوجی اڈے کے قریب صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل کے علاقے میں ڈرون حملے کے امکان پر خطرے کا سائرن بجنے کی بھی رپورٹ دی ہے۔

صیہونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورتحال کو انتہائی بدتر قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.