6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کے اسٹنٹ لگائے گئے،سعودی حکومت

0 79

سعودی حکومت کےمحکمہ صحت کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی جاچکی ہے جبکہ 68 عازمین کے اسٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

اب تک 2 ہزار 34 عازمین کو طبی سہولیات دی جاچکی ہے جبکہ 160 عازمین حج کے کے ڈائلیسز کیےگئے ہیں، اس وقت 805 عازمین حج مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 176 عازمین آئی سی یو میں ہیں۔

سعودی حکومت نے عازمین حج کو اب تک فراہم کی گئی علاج معالجے کی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں، عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.