عراقی فورسز کی کارروائی،شام میں داعش کا سرغنہ ہلاک

0 115

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں عراقی فورسز کی سرحد پار کارروائی کے دوران داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے شام میں سرحد پار آپریشن کے دوران داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا۔

عراقی ذرائع نے اعلان کیا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر اور اس دہشت گرد کو مارنے کے لیے عالمی اتحاد کے نوٹس میں لانے کے بعد انجام دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کے اس رہنما کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ کے دوران داعش کا یہ سرغنہ جس کا فرضی نام خ. ش.ش تھا مارا گیا۔

داعش کا یہ دہشت گرد عراق اور شام کی سرحد پر داعش کا ایک فعال عنصر تھا اور صلاح الدین کے الصینی اور جزیر البعاج میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.