صیہونیوں کی فوجی گاڑی پر میزائلی حملہ، گاڑی تباہ 8 فوجی ہلاک
جنوبی غزہ پٹی میں صیہونی فوج کی ایک فوجی گاڑی میں دھماکے اور8 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔
اسرائیلی میڈيا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کی ایک فوجی گاڑی پر ایک میزائلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی استقامت کی اس کارروائی میں آٹھ اسرائیلی فوجی جو گاڑی میں موجود تھے جل کر ہلاک ہوگئے۔