پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، چینی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

0 114

زیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بریف کیا، چینی سفیر نے بھی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کیلئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے،پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.