غزہ کی تباہ کن صورتحال پر اقوام متحد کا انتبا

0 150

فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید خراب بتاتے ہوئے اس پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ خاتون نے غزہ کی المناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے لیے انسانی امداد کے قافلوں کو نشانہ بناتا ہے اور ان تک رسائی حاصل کرنے سے روکتا ہے۔

فرانسسکا البانیز نے مزید کہا کہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی برادری کو انیس و اڑتالیس سے عالمی برادری کی جانب سے خیانت اور دھوکے کا سامنا ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی ڈائریکٹر سمانتھا پاور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال بڑی دشوار بن گئی ہے اور جو بائیڈن اسے جہنم قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ کے باعث وہ اپنے فرائض انجام نہیں دے پا رہی ہیں امدادی ٹرکوں کی قلیل تعداد ہی غزہ پہنچ پا رہی ہے۔ امریکن انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش اور شہریوں کی نقل مکانی نے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.