جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، سربراہ حزب اللہ لبنان

0 106

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ اگر لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو استقامتی تحریک کسی بھی ضابطے قاعدے اور بندش کی پروا کئے بغیر دشمن کا منہ توڑ جواب دے گی۔

صیہونی فوج کے حملے میں مجاہد کمانڈر ابوطالب سامی عبداللہ کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت شکست ہے نہ موت بلکہ استقامتی محاذ کی تقویت کا باعث ہے۔

آٹھ اکتوبر سے ہمارے سامنے ایک بڑا ہدف ہے اور ہم اسرائیل کو مسلسل جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اسی لئے وہ لبنان کے محاذ کو غزہ سے الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں کا سخت جواب دیا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں صیہونی دشمن کو خبردار کیا کہ کشیدگی بڑھنے اور جنگ میں شدت آنے کی صورت میں الجلیل پر حملے کا آپشن بدستور باقی رہے گا۔

غاصب صیہونی حکام شمالی محاذ پر اپنے نقصانات کی پردہ پوشی کرتے ہیں تاکہ ان پر زیادہ دباؤ نہ پڑے، جبکہ 42 غیرقانونی صیہونی کالونیاں مکمل طور پرخالی ہوچکی ہیں، ہمارے پاس دشمن کے مورچوں، فوجی ٹھکانوں، مراکز اور فوجی وسائل کی کافی معلومات ہیں اورہم منصوبہ بندی کے ساتھ دشمن پر حملے جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.