بحری جہاز پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کی فلم جاری

0 149

برطانیہ کی بحری تجارتی امور کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یمن کے الحوثی گروہ نے بحیرہ احمر میں دوسرا بحری جہاز بھی غرق کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں بحر ہند، بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔

صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گے اور امریکہ اور برطانیہ اگر یمن کی مسلح افواج کے حملے بند کرانا چاہتے ہیں تو انھیں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانا ہو گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.