لبنان سے اظہار یکجہتی کے بیان پر صیہونی حکومت نے طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا

0 106

 

صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں لبنان سے اظہار یکجہتی کرنے پر صیہونی حکومت نے ترک صدر طیب  اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔

 

ترک صدر طیب  اردوان نے صیہونی حکومت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ غزہ کو جلانے والے صیہونی حکومت کی نظریں اب لبنان پر ہیں، صیہونی حکومت کا حزب اللہ سے تنازع بڑھانا بڑی تباہی کا سبب بنے گا۔

 

اس کے بعد اب صیہونی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے  جب کہ صیہونی وزیر خارجہ کے بیان پر  ترک وزارت خارجہ نے  مذمت کا اظہار کیا ہے ۔

 

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسی تضحیک آمیز پوسٹ اور لہجہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی اختیار کر سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.