حماس کے وفد کی سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات

0 123

فلسطین کی تحریک حماس کے ایک وفد نے لبنان ميں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خلیل الحیہ کی زیرقیادت حماس کے وفد نے حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات میں فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی، لبنان، یمن اور عراق کے استقامتی محاذوں کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔

حماس کے وفد اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنی ملاقات میں جاری مذاکرات ، جنگ بندی سمجھوتے کے لئے مجوزہ منصوبوں اور غزہ پٹی کے باشندوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت روکنے کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے اپنے مدنظر اہداف کے حصول کے لئے تمام سیاسی و جنگی امور میں ہماہنگی جاری رکھنے پر تاکید کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.