حزب اللہ لبنان نے صیہونیوں کے الرمثا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا

0 234

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر واقع غاصب حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر میزائل فائر کیا جو ٹھیک اپنے نشانے بر جاکر لگا ہے۔

اسی طرح القسام بریگیڈ نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شہر غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ علاقے میں صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل جہادی فلسطینی گروہوں بالخصوص القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب فوج کے درجنوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ جہادی فلسطینی گروہوں کے حملوں میں ہزاروں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.