حزب اللہ لبنان کا غاصب اسرائیل پر شدید ترین حملہ

0 268

حزب اللہ لبنان نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کے جاسوسی اڈے کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے فضائی آپریشن کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نے حزب اللہ لبنان کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کوہ حرمون میں غاصب صیہونی حکومت کے جاسوسی اور انٹیلی جنس آلات اور تکنیکی نظام کو نشانہ بنایا اور اس کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کے عہدے دار کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے اس جاسوسی مرکز کو اکتوبر انیس سو تہتر کی جنگ کے بعد پہلی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے بتایا کہ آٹھ اکتوبر کے بعد سے حزب اللہ کی فضائی فورس کا یہ سب سے بڑا آپریشن ہے۔ مذکورہ عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ مرکز اہمیت کے لحاظ سے اسرائیلی میرون بیس کے برابر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز بھی حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع میرون اسٹریٹیجک بیس پر ساٹھ میزائل داغے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.