غزہ میں مزید 45 فلسطینی شہید، ایک بار پھر انخلا کا حکم

0 371

غزہ شہر میں ایک بار پھر بے گھر فلسطینیوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا ۔

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطیینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب اسرائیل نے حماس کا اسلحہ گودام قرار دے کر اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.