غزہ: فلسطینی مجاہدین کا حملہ 11 صیہونی فوجی شدید زخمی

0 448

 

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اپنے کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

 

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں اس کے گیارہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

 

صیہونی وزارت جنگ نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک نو ہزار دو سو پچاس فوجی غزہ کی جنگ میں زخمی یا متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے سینتیس فیصد نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔

 

اب تک صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس قسم کی خبروں کو سینسر کر کے صرف اپنے جانی نقصان کی ہی خبریں دی جاتی رہی ہیں۔ صیہونیوں کو پہنچنے والے نقصان کی خبروں کو سینسر کئے جانے کی وجہ نیتن یاہو حکومت کے خلاف صیہونیوں کا ممکنہ سخت ردعمل رہا ہے۔

 

اس سے قبل بھی صیہونی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں کے زخمیوں کی تعداد اسپتال پہنچنے والے فوجیوں سے بہت کم بتائی جاتی ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل بارہ نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوجی حکام نے اسپتالوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوج سے ہم آہنگی کئے بغیر زخمی فوجیوں کی تعداد نہ بتائیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.