غزہ پر صیہونیوں کے حملے، شہدا کی تعداد میں اضافہ

0 463

صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کئے ہیں۔

ارنا نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ شہر کے مغربی علاقے میں واقع الشفاء ہسپتال کے اطراف میں شدید حملے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں اور النصیرات کیمپ کے مشرق میں واقع علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

ان حملوں میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئیہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامت کے سات اکتوبر کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت کی کمزوری پہلے سے زیادہ نمایاں ہوکر سامنے آئي ہے۔

غاصب صیہونی حکومت حتی نو مہینے کی جنگ کے بعد بھی استقامتی گروہوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکی ہے اور اسے غزہ میں اپنے مظالم کی وجہ سے عالمی رائے عامہ کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.