حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں اور توپخانہ بٹالین پر ڈرون حملہ، کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 101

لبنان کی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور اس حکومت کی توپخانہ بٹالین کی کمان پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو متعدد خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کابری کے جنوب میں ایک سو چھیالیسویں یونٹ سے وابستہ آرٹلری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر کئی ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

اس تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں فلسطین کی پائیدار قوم کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت ميں ، خودکش ڈرون کے ذریعے صیہونی فوج اور افسروں کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صبح المالکیہ بیس میں تکنیکی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ صہیونی میڈیا نے بھی مغربی الجلیل کے علاقے کابری میں ڈرون دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.