صدر اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملےکی مذمت

0 105

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملےکی مذمت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جبکہ حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر، جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی ہر قسم کے سیاسی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کی حفاظت اور صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اورگولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.