فلسطین کی تحریک استقامت کے مختلف گروہوں کے صیہونی فوج کے خلاف وسیع حملے

0 110

فلسطین کی تحریک استقامت کے مختلف گروہوں نے صیہونی فوجیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں انجام دی ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کے تین مرکاوہ ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید القاسم بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوفا میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح گذرگاہ کے گيٹ پر صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو کہ جہاں صیہونی فوج کا کافی بڑی مقدار میں اسلحہ بھی موجود تھا۔راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر کئے جانے والے حملے میں متعدد صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور تین مرکاوہ ٹینکوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں دیگر جنگی وسائل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابوذر مسجد کے قریب فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے مغرب میں واقع تل الھوی کے جنوب میں نتساریم کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے جنگی وسائل پر راکٹ حملہ کرنے کی خبر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.