امریکہ اور برطانیہ کی یمن کےعلاقوں پر بمباری

0 108

امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمال مغربی علاقے پر بمباری کی ہے

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے علاقے بحیص پر بمباری کی ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں پر گذشتہ مہینوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے متعدد بار جارحانہ حملے کئے ہیں۔

یہ حملے صیہونی حکومت کے خلاف عائد کئے گئے سمندری محاصرے کو ختم کرنے کی غرض سے یمن کی قومی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں متعدد صہیونی بحری جہازوں یا قابض اسرائیل کو جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک بحیرہ احمر میں قابض اسرائیل کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.