دہشتگرد اسرائیل کا غزہ پر وحشیانہ حملہ، متعدد بچوں سمیت کئی شہید و زخمی

0 116

 

غزہ پٹی کے اسپتالی ذرائع نے صیہونیوں کے تازہ ترین حملے میں بچوں سمیت چالیس فلسطینیوں کے شہید و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

 

ارنا نے الاقصی ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پٹی کے اسپتالی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی شہر غزہ کے الرمال محلے پر صیہونی فوجیوں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

 

ان ذرائع نے اس حملے کے نتیجے میں مزید پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

 

دریں اثنا غزہ پٹی کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی خان یونس کی عبسان کالونی میں ایک مکان پر بمباری میں تین بچوں اور ایک عورت شہید ہوگئی۔

 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے ميں دس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہيں۔

 

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو دو سو پچاسی روز گذر چکے ہيں لیکن اب تک اس جنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور صیہونی حکومت روز بروز داخلی و بیرونی بحرانوں کے دلدل ميں دھنستی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.