غزہ میں جھڑپوں کے دوران 4 صیہونی فوجی ہلاک

0 84

اتوار کی صبح خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہجنوبی غزہ میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران چار صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

پورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ رفح میں جھڑپوں کے دوران چار فوجی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی مقبوضہ جولان میں واقع علاقے زعورہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں 2 فوجی زخمی ہوگئے۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے 9 ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی یہ جنگ، جو تحریک حماس کو تباہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی آزادی کے دو اہداف کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو شروع کی گئی تھی، ابھی تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہيں کر سکی ہے اور قتل و غارت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.