فلسطینی مجاہدوں کے ہاتھوں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

0 126

میڈیا ذرائع نے آج پیر کو غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے حملوں میں متعدد صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوج شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں سے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں صیہونی فوج کو نشانہ بنایا ہے –

القسام بریگيڈ نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ الیاسین ایک سو پانچ راکٹوں سے صیہونی فوج کے ایک ڈی نائن نامی بلڈوزر کو شہر رفح کے تل السلطان علاقے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے، اسی طرح اس نے تل السلطان علاقے میں ہی ایک مرکاوا ٹینک کو بھی الیاسین سے نشانہ بناکر تباہ کیا ہے-

القسام بریگيڈ کے مجاہدین کے مطابق تل السلطان کے الفرقان محلے میں واقع ایک گھر میں موجود کئی فوجیوں کو بھی بم دھماکے سے ہلاک اور زخمی کر دیا گیا-

ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لڑائی میں اس کے سات فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران ایک صیہونی فوجی بھی مارا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.