صیہونی طیاروں کی غزہ پر بمباری ، 70 سے زیادہ فلسطینی شہید

0 102

صیہونی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کو فلسطینی گروپوں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے، اس دوران کئی صیہونی ٹینک تباہ کردیے گئے اور ایک صیہونی فوجی بھی مارا گیا۔

ادھر صیہونی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے کے بعد وسطی علاقوں سے بھی بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید برآں امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.