صیہونی حکومت نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

0 103

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حماس اقتدار میں باقی رہنے کو قبول کر لیا ہے کیونکہ جانتی ہے کہ یہ مانے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کان نے رپورٹ دی ہے کہ صلاح الدین محور کے کنٹرول ، جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں آمد و رفت اور زندہ صیہونی قیدیوں کے ناموں کی فہرست تک رسائی جنگ بندی کے لئے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مجوزہ منصوبے کے جملہ شرائط ہيں –

اس صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی منصوبے میں نیتن یاہو کے ان شرائط کو شامل کرنے کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانا ہے ۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ بعید نظر آتا ہے کہ حماس نیتن یاہو کی ان شرائط کو قبول کرے۔

صیہونی حکومت کے کان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں حماس کو ختم کرنے یا اسے اقتدار سے کنارے لگانے کی کوئی بات نہيں کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.