غزہ میں اموات ممکنہ طور پر 92 ہزار سے زائد ہوچکیں، امریکی ڈاکٹروں کا انکشاف

0 104

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے 45 امریکی ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ایک طبی گروپ نے امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خط لکھا ہے۔

امریکی ڈاکٹروں نے خط میں انکشاف کیا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک اموات ممکنہ طور پر 92 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ کا ہر شخص زخمی یا بیمار یا دونوں حالتوں میں ہے، غزہ میں بچوں کوجان بوجھ کر زخمی کیا گیا۔

امریکی ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، حکومت امریکی اوربین الاقوامی قانون کے تحت ایسا کرنے کی پابند ہے۔

امریکی ڈاکٹروں نے مزید مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پرپابندی لگائی جائے، فوجی،اقتصادی اور سفارتی مدد روکی جائے۔

خیال رہے کہ غزہ میں سرکاری طور پر 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 39 ہزارسے زیادہ بتائی ہے جن میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری اب بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.