شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچا دیا گیا

0 146

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔

موصولہ خبروں کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ہوائی جہاز کے ذریعے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچادیا گیا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آج جمعہ کے روز دوحہ کی سب سے بڑی، امام محمد بن عبدالوہاب نامی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گي جس کے بعد انہیں دوحہ میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.