القسام مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کے دو ڈرون شکار

0 87

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوج کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں صہیونی فوج کے سکائی لارک اور بمبرڈ ڈرون طیارے دکھائے گئے ہیں جن کو رفح کے مشرقی اور مغربی علاقے میں سرنگوں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک متعدد صہیونی ڈرون طیاروں کو سرنگوں کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.