مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے

0 112

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غیر قانونی صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

اس سے پہلے المیادین نے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے بلیدا اور حولا نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

دوسری طرف عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارنوت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک حزب اللہ لبنان مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر ساڑھے سات ہزار میزائل اور دو سو ڈرون حملے کرچکی ہے۔

روزنامہ یدیعوت احارنوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے حملوں میں 19 فوجیوں سمیت 43 صیہونی ہلاک اور 271 زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی ۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے جو اعدادوشمار صیہونی حکومت جاری کرتی ہے ان پر خود صیہونی میڈیا بھی یقین نہیں کرتا۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتی جس کا تل ابیب حکومت اعلان کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے، صیہونی حکومت نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تواس کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے شروع کردیئے۔

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں اکثر صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں، بہت سے صیہونی کارخانے بند ہوگئے ہیں، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں اور کاشتکاری بھی بند ہوگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.