صہیونی حکومت دوحہ مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار، حماس کا بیان

0 102

 

دوحہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو امن معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں اور امریکہ سنجیدہ کردار ادا نہیں کررہا ہے۔

 

ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق حماس نے صیہونی حکومت کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بنی ہے۔ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے۔

 

انہوں نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔بدران نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔

 

دوحہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صہیونی رہنما، نیتن یاہو پر تنقید کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایہود براک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی شرائط قیدیوں کے تبادلے کا عمل مزید موخر کرنے کا سبب بنیں گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.