ایران کے جواب کا انتظار، صیہونی حکومت کی معیشت بے حد متاثر

0 125

ایران اور حزب اللہ اور دیگر اتحادیوں کے جواب کے خوف سے صیہونی حکومت کی معیشت بے حد متاثر ہوئی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل کے اقتصادی تجزیہ کار نے بتایا کہ صیہونی حکومت حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل کے بعد ایران و لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے جواب کا انتظار کر رہی ہے اور اس جان لیوا انتظار سے اسرائیل کو شدید اقتصادی ضربیں لگ رہی ہیں۔

متان خودوروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پچھلے 2 ہفتوں میں مارکیٹ گر گئی ہے، بہت سی اقتصادی سرگرمیاں رک گئی ہیں، اور دیگر سرگرمیاں عوامی خوف کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، نیز لبنان اور ایران کے ممکنہ حملے کی تیاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے اقتصادی سرگرمیاں بہت شدت سے متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں کاروبار ٹھپ ہوجانے، پروازوں اور سیاحتی دوروں کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ہوٹلوں، سیاحتی علاقوں اور ریزورٹس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور ان جگہوں کے مالکان بھی جانی و مالی نقصان کے خدشے کے پیش نظر بڑے تہواروں کے انعقاد سے ڈررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.