حزب اللہ لبنان کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے

0 77

حزب اللہ لبنان نے آج پھر اپنے دسیوں راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ٹولے کے اہداف کو نشانے پر لیا ہے۔

العالم نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کم از کم پچاس راکٹ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ کاتسرین ٹاؤن کی جانب داغے ہیں جن میں اب تک کم از کم پانچ صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس حملے میں صیہونی ٹولے کے لاجسٹک اڈے تسنوبار کو بھی نشانے پر لیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین کے نہاریا، صفد اور حیفا علاقوں میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

حزب اللہ کے اس حملے سے قبل صیہونی دہشتگردوں نے جنوبی لبنان کے بعلبک اور بقاع علاقوں پر بمباری کی تھی جس کے سبب چار لبنانی شہری شہید ہو گئے تھے۔صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ نے پچاس سے زائد راکٹ فائر کئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.