کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ بھی انٹرینٹ سست ہونے کی وجہ ہے،وزیر آئی ٹی

0 103

چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ انٹرنیٹ کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بھی سست ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا، انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور انٹرنیٹ کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بھی سست ہوا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ٹیلی کام سیکٹرمیں تقریباً 30 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جب کہ گھر سے کام کرنے والے فری لانسرز اور کال سینٹر کے نقصانات کے تخمیہ لگایا جارہا ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ سست روی سے پہلے آگاہ کردیتی تو یہ مسئلہ نہ ہوتا، امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کل چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے فائر وال کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لفظ کہیں نہیں بلکہ پاکستان میں ویب مینجمنٹ سسٹم ہے جب کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.