مغربی کنارے میں صہیونیوں کی وسیع پیمانے پر جارحیت

0 106

صیہونی دہشتگردوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں وسیع پیمانے پر اپنی جارحانہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع نے صیہونی حکومت کے ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے مغربی کنارے کے جنین اور طولکرم علاقوں میں وسیع پیمانے پر دھاوا بولا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق اس جارحیت کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جس میں صیہونی ٹولے کے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

صیہونی ریڈیو کا دعویٰ ہے کہ جارحیت کا یہ سلسلہ مغربی کنارے میں سنہ دو ہزار دو کے بعد سب سے وسیع سلسلہ ہو گا۔ صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران جنین میں دو فلسطینیوں کو شہید اور تین کو زخمی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.