غرب اردن میں 16 فلسطینیوں کی شہادت/ طولکرم سے صیہونی فوجیوں کا انخلاء

0 102

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن کے شمال میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

 

صیہونی فوج نے کل صبح سے  غرب اردن کے شمال میں طوباس، طولکرم اور جنین پر حملہ کرکے 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

 

الجزیرہ نے بھی  بتایا  ہے کہ صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ آج صبح "محمد جابر” عرف "ابو شجاع”، "نور شمس ” بریگیڈ کے کمانڈر اور 4 دیگر افراد کو نور شمس مسجد میں ایک جھڑپ میں شہید کر دیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے بھی نور شمس کیمپ میں فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔

 

المیادین  ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نور شمس کیمپ کے علاوہ طولکرم اور  اس کے اطراف کے تمام علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی۔

 

اس رپورٹ کے مطابق  غاصب صیہونی  فوج نے جنین میں مزید ساز و سامان  پہنچایا ہے اور اس شہر میں  داخلہ کے تمام راستوں کو بند کر دیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.