غیرقانونی صیہونی کالونیوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

0 77

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں

حزب اللہ کے ٹیلیگرام چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام نیز استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت اور جنوبی لبنان پر حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں عین یاکوف، گاتون، اور یحیام نامی غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.