حماس کی جانب سے جنگ بندی کی نئی تجاویز مسترد

0 116

فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہوجائے۔

حماس نے کہا ہے کہ فلاڈیلفیا کوریڈور سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے، نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.