حزب اللہ کا چار ٹھکانوں پر حملہ،صیہونیوں کے جاسوسی آلات ہوا میں اڑ گئے

0 98

زب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مسکفعام فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا ہے۔ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اسی طرح غاصب صیہونی فوج کے میشار فوجی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے حدب یارون فوجی اڈے پر توپوں سے گولہ باری کی بھی خبردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.