شام پر صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کی مذمت، انصار اللہ یمن

0 111

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کو دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے شام پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ انصاراللہ یمن نے کہا کہ شام کے علاقے المصیاف پرغاصب صیہونی حکومت کا تازہ فضائی حملہ دمشق کے اقتداراعلی اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت میں عرب اور اسلامی حکومتوں کی ناکامی نے صیہونی دشمن کی ہمت کافی بڑھادی ہے۔ انصااللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم برادر ملک شام کی حکومت اورعوام کے ساتھ اپنی مکمل یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں اورغاصب صیہونی حکومت کی اس کھلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور شام کی حکومت نیزعوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انصاراللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شام کی سرزمین پر حملے اور ہرقسم کی جارحیت کا جواب دینے کے دمشق کےحق پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاموشی توڑیں اور امریکا و اسرائیلی حکومت کی دہشت گردی کا اجتماعی جواب دینے کے لئے حرکت میں آئيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.