غاصب صیہونی وزیراعظم کے جارحانہ اقدامات کی مذمت، فلسطین کی وزارت خارجہ

0 141

فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی وزيراعظم نتن یاہو کے اردن سے ملحق مقبوضہ فلسطین کی سرحدی علاقے کے دورے کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہم نتن یاہو کے دورہ اغوار کی مذمت کرتے ہیں اور اسے غرب اردن کو ضم کرنے اور حالات کو دھماکا خیز بنانے کے پروگرام کا حصہ سمجھتے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی قوم کے خلاف جنگ رکوانے اور وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے غرب اردن کے حالات دھماکا خیز ہونے سے روکنے کے لئے عالمی برادری کی فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہيں۔

یہ ایسی حالت ميں ہے کہ صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے شمالی غرب اردن میں اردن کے ایک ڈرائیور کی شہادت پسندانہ کارروائی کے چار دن بعد اردن سے ملحق مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے کا دورہ کیا اور سرحد پر مضبوط دیوار کھڑی کرنے پر تاکید کی۔

نتن یاہو نے کہا کہ ہم کئی محاذوں پر الجھے ہوئے ہیں اور اپنے پڑوسی کے تعاون سے اپنی سرحدوں کے محفوظ رہنے کی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں اردن کا تعاون حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.