تحریک حماس شہداء کے خون کی وفادار رہے گی: یحیی سنوار

0 115

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے سید حسن نصراللہ کے نام ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ یحیی سنوار نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے آپ کا شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت و مبارکباد کا پیغام وصول کیا اور ہم آپ کی سچی ہمدردی کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتے ہيں اور استقامتی محاذوں پر آپ کے مبارک اقدامات اس ہمدردی کا ثبوت ہیں ۔

حماس کے سربراہ یحیی سنوار نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ تحریک حماس ، ہمیشہ کی طرح شہداء کے خون کی وفادار رہے گی اور شہید ہنیہ جن بلند اہداف کے حصول کے لئے کوشاں تھے اس پر ثابت قدم رہے گی اور ہماری تحریک اور ہمارے مجاہدین اس راہ پر گامزن رہیں گے ۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہداء کا مبارک خون باعث بنے گا کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ہمیشہ استوار اور ثابت قدم رہیں ۔ اس پیغام کے بعض حصے میں آیا ہے کہ جن اہداف پر کاربند رہنے کا ہم نے عزم کر رکھا ہے

ان میں سر فہرست جہاد و استقامت کے سلسلے میں ملت فلسطین کے ساتھ اتحاد و اتفاق ہے اور ایک دوسرا اعلی ہدف ملت اور اس کے مقدس مقامات کا دفاع ہے جس میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی سرفہرست ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.