حزب اللہ کا صیہونیوں پر حملہ، صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی

0 100

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ شمالی فلسطین میں انتہا پسند صیہونی آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی بنا پر خطرے کے سائرن بجنے لگے اور ان انتہا پسند صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔

پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل العلیا صیہونی فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا، جلیل العلیا پر کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے گئے اور دوفیف اور جلیل العلیا میں خطرے کا سائرن بجنے کے بعد افرا تفری مچ گئی اور غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔

تحریک استقامت نے الاحمدیہ کے علاقے میں صیہونی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا اور صیہونی جنگی سازوسامان تباہ کر دیا۔

لبنان کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ زبدین روڈ پر صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوہ ٹینک بھی میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.