صیہونی فوج کے کمانڈ سینٹروں اور اڈوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ

0 54

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے کئی کمانڈ سینٹروں اور فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اور جنوبی لبنان کے دیہی مکانات پر حملوں کے جواب میں کفرمان میں دو سو بیالیوں آٹلری بریگيڈ اور طبریہ جھیل کے کنارے واقعے اسرئیلی فوج کے یفتاح الیفلیط نامی فوجی چھاؤنی کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے بھی "معالیہ گولانی” کی بیرکوں میں آٹھ سو دس قائم "حرمون” بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں صیہونی فوجی افسران مقیم ہیں،حزب اللہ نے "الزاعورہ ” بیس میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.