لبنان میں ہوئے دھماکوں میں سید حسن نصر اللہ پوری طرح محفوظ

0 118

بیروت کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ صیہونی حکومت کے جامع دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد زخمی نہیں ہوئے ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہیں۔

چینل 13 سمیت صہیونی میڈیا نے بھی دہشتگرد صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان میں سرگرم پیجرز کے خلاف وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائی سے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے ذریعے منگل کی شام کو انجام دئیے گئے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک کم سن بچے سمیت 9 افراد کی شہادت اور بیروت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 2800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.