فلسطینی اپنی سرزمین کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پرعزم

0 135

غزہ کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے آغاز کو آج تین سو اڑتالیس روز گزر گئے مگر اپنی سرزمین کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے فلسطینی عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

سات اکتبور دو ہزار تییس کو شروع ہونے والی خونخوار صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے بعد سے اب تک ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریبا ایک لاکھ زخمی ہو چکے ہیں مگر غزہ کے عوام اپنے تمام تر مصائب و آلام اور اپنے دل کے ٹکڑوں کے المناک فقدان کے باوجود اپنی مادری سرزمین کی آزادی کا خواب اپنے دل و دماغ میں سجائے ہوئے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران بھی صیہونی دشمن نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات اور بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی جن میں مزید دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

العالم نیوز پورٹل کے مطابق صیہونی دشمن نے فضائی بمباری اور گولہ باری کے ساتھ ساتھ فرح کے کئی محلوں میں زمینی جارحیت بھی کی جس میں متعدد قتل عام کے واقعات انہوں نے رقم کئے۔ المواصی کے ساحلی علاقے پر بھی پناہ گزیں کیمپوں پر صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور اپنے ڈرون سے بریج کیمپ کے زخمیوں کی امداد میں مصروف طبی عملے اور ان کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ البرکہ، دیر البلح اور النصیرات کیمپ بھی گزشتہ روز صیہونی دہشتگردوں کے نشانے پر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.