لبنان میں ایک اسرائیلی جاسوس پکڑا گیا، کیا دھماکوں سے ہے اس کا تعلق

0 113

لبنان کے ذرائع ابلاغ نے مطابق جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے نےMTV چینل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لبنان کی سیکورٹی فورسز اور حزب اللہ نے ایک لبنانی کو صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اس چینل کے مطابق، یہ شخص "ف” ” ذ” ہے اور وہ حولا شہر سے تعلق رکھتا ہے اور میفدون کے علاقے میں رہتا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ جاسوس یونیسیف کے ٹھیکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا اور یونیسیف کے پروجیکٹوں پر لبنان میں حزب اللہ کے قریب بستیوں اور حزب اللہ سے قریبی اداروں کے پاس کام کرتا تھا۔

لبنانی ذرائع نے ابھی تک گرفتار جاسوس کے بارے میں یہ واضح نہیں کیا ہے کہ پکڑے گئے جاسوس کا لبنان میں ہونے والے دھماکوں سے کوئی تعلق ہے کہ نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.