افریقی ملک مالی میں القاعدہ کے دہشت گردانہ حملےميں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

0 102

 

سیکیورٹی اور سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک گروپ نے مالی کے دارالحکومت بماکو پر حملہ کرکے تقریباً 70 افراد کو ہلاک کر دیا۔ القاعدہ سے وابستہ جے این آئی ایم گروہ کے دہشت گردوں نے منگل کو بماکو میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور ایک ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔

القاعدہ کے اس گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مالی کی حکومت نے باضابطہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن خطے کے سفارتی اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک اور نامعلوم ذریعے نے بتایا کہ سیکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے اتنی مقدار میں بستر فراہم نہيں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.